حکومت کا چترال کوسياحوں کی توجہ کا مرکز بنانے کی تیاری

Dec 08, 2018

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/12/Chitral-Package-Psh-Pkg-07-12.mp4"][/video]

ہزاروں سال پراني ثقافت اپنے دامن ميں چھپائے وادي چترال اب سياحوں کي توجہ کا مرکز بنے گي حکومت نے چترال میں سیاحت کے فروغ  کيلئے کروڑوں روپے فنڈز کي منظوري دے دي۔

بلند و بالا پہاڑ ، تاريخي ثقافت اورقديم تہذيب کا حامل  چترال اب انفراسٹرکچر کے لحاظ سے جلد سياحت کيلئے بہترين ضلع ہوگا،صوبائي حکومت نے چترال کيلئے 56 کروڑ روپے کي منظوري ديدي ۔

دوسری جانب تاريخي کيلاش قبيلے پر  بھی مختلف منصوبوں کے ذريعے 15 کروڑ روپے خرچ کئے جائينگے جبکہ کيلاش قبرستان کيلئے بھي 6 کروڑ کي منظوري دی گئی ہے۔

KP GOVERNMENT

kelash tribe