گولڈن گلوب ایوارڈکامیلہ جینیفرلارنس نےلوٹ لیا،بہترین معاون اداکارہ قرار

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ
لاس اینجلس : اکہترویں گولڈن گلوب ایوارڈ کا میلہ سج گیا، ہالی ووڈ فلم امریکن ہسل کی اداکارہ جینیفر لارنس کو بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ دے دیا گیا۔

لاس اینجلس میں گولڈن گلوب ایوارڈ کی تقریب تقریب جاری ہے۔ امریکی اداکارہ جینیفر لارنس بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔ بریکنگ بیڈ کو رواں سال کا بہترین ٹی وی ڈرامہ قرار دیا گیا، جب کہ برائن کراینسٹن بہترین ٹی وی اداکار اور ایلزبتھ موس بہترین ٹی وی ادکارہ کا ایوارڈ لے اڑیں۔ بہترین غیر ملکی فلم کا ایوارڈ اطالوی فلم دی گریٹ بیوٹی کے حصے میں آیا۔ سماء

misbah

Tabool ads will show in this div