چيف جسٹس آف پاکستان آج شام کو لاہور ميں عدالت لگائيں گے

چيف جسٹس آف پاکستان آج شام کو لاہور ميں عدالت لگائيں گے۔2 رکنی بینچ اہم مقدمات کی سماعت کرے گا۔
چيف جسٹس ثاقب نثار اور جسٹس اعجاز الاحسن شام 5 بجے سے سپريم کورٹ لاہور رجسٹری ميں کيسز سنيں گے۔منشا بم قبضہ کيس ميں پيش رفت اور سرکاري اسپتالوں کي حالت سے متعلق سماعت ہو گی۔
يونائيٹڈ کرسچين اسپتال کي بحالي کا کيس بھي کاز لسٹ ميں شامل ہے جبکہ تحريک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلي نديم عباس کا نام اي سي ايل سے نکالنے کي درخواست پر سماعت ہوگی۔اس کے علاوہ چيف جسٹس سائلين کي درخواستيں بھي سنيں گے۔ یہ بہت غیر معمولی موقع پر جب چیف جسٹس شام کو سپریم کورٹ میں کیسز کا سماعت کریں گے۔
اس کے علاوہ ترجمان سپریم کورٹ نے بیان جاری کیا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کا سوشل میں پر کوئی اکاونٹ نہیں ہے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان کے نام سے ٹوئیٹر اکاؤنٹ جعلی ہے۔ ترجمان نے مطالبہ کیا کہ ایف آئی اے اور پی ٹی اے فوراً جعلی اکاؤنٹس بند کرے۔
چیف جسٹس پاکستان کا سوشل میڈیا پر کوئی اکاؤنٹ نہیں،ترجمان سپریم کورٹ
اس سلسلے میں ایف آئی اے اور متعلقہ اداروں کو کارروائی کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔