ایان علی کرنسی اسمگلنگ کیس،وکلا کی ہڑتال کےباعث سماعت 22 دسمبرتک ملتوی

ایان علی کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی گئی تاہم وکلا کی یقین دہانی کے باوجود ایان علی آج بھی عدالت نہیں آئی تھیں۔
کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت وکلا کی ہڑتال کے باعث 22 دسمبر تک ملتوی کی گئی۔ ماڈل ایان علی کی جانب سے آفتاب احمد باجوہ پیش ہوئے جبکہ کسٹم کی جانب سے تفتیشی افسر محمد سلیم اور پروسیکوٹر امین فیروز پیش ہوئے۔اس کیس کی سماعت کسٹم عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے کی۔

اس کیس کی آخری سماعت 10 نومبر کو ہوئی تھی جس میں کرنسی اسمگلنگ کیس میں مطلوب ایان علی نے اپنے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری چیلنج کئےتھے۔ انھوں نے موقف اختیار کیا تھا کہ بیماری کابتایا،میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کیا لیکن وارنٹ جاری کردیےگئے۔ ایان علی کے وکیل نے ملزمہ کی عدالت میں 8 دسمبر کو حاضری کی یقین دہانی کروائی تھی۔
ایان علی نے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری چیلنج کردئیے
پچھلی سماعت میں ملزمہ نے لطیف کھوسہ کی جگہ سرفراز میتلو اور افتخار باجوہ کو وکیل مقرر کیا تھا اور نئی 2 رکنی وکلاء ٹیم نے اپنے وکالت نامے پیش کردیئے تھے۔ایان علی کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرکے کسٹم حکام کو نوٹس جاری کردیا گیا تھا۔