چیف جسٹس پاکستان کا سوشل میڈیا پر کوئی اکاؤنٹ نہیں،ترجمان سپریم کورٹ

 

ترجمان سپریم کورٹ نے بیان جاری کیا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کا سوشل میڈیا پر کوئی اکاونٹ نہیں ہے۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان کے نام سے ٹوئیٹر اکاؤنٹ جعلی ہے۔ ترجمان نے مطالبہ کیا کہ ایف آئی اے اور پی ٹی اے فوراً جعلی اکاؤنٹس بند کرے۔

اس سلسلے میں ایف آئی اے اور متعلقہ اداروں کو کارروائی کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

chief justice of pakistan

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div