اسٹیٹ بینک آف پاکستان 50 روپے کا یادگاری سکہ جاری کرے گا

Dec 08, 2018
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/12/New-Coin-KHI-Still-07-12.mp4"][/video]

اسٹيٹ بينک آف پاکستان کی جانب سے انٹرنيشنل اينٹي کرپشن ڈے پر 50 روپے کا يادگاري سکہ 10 دسمبر کو جاري کرے گا۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کئے جانے والے سکے پر ہمارا ايمان کرپشن فري پاکستان درج ہوگا۔ يادگاري سکہ10دسمبر2018سےجاری ہوگا۔

یہ سکےسروسزکارپوريشن کےتمام فيلڈ دفاتر سے جاری ہوں گے۔سکےکا قطر30ملی ميٹراور وزن13.5گرام ہوگا۔

یہ سکّہ تانبے اور نکل کی دھات سے بنا ہے، جس میں تانبے کا تناسب 75 فیصد اور نکل کا 25 فیصد ہے۔اس کے سامنے کے رخ پر وسط میں ہلال اور ابھرتا ہوا ستارہ ہے۔ستارے اور ہلال کے اوپر کنارے کے ساتھ اردو میں 'اسلامی جمہوریہ پاکستان' کنندہ ہے۔

سکے کے پچھلے رخ پر دائرے کی شکل میں''انٹرنیشنل اینٹی کرپشن ڈے'' اور زیریں طرف''ہمارا ایمان، کرپشن فری پاکستان''درج ہے۔

new coin

Tabool ads will show in this div