بلوچستان ضمنی انتخاب، بی اے پی کے امیدوار نے میدان مار لیا

الیکشن کمیشن نے پی بی 47 کیچ تھری ضمنی الیکشن کے غیر حتمی نتائج کا اعلان کردیا، جس کے مطابق حکمران جماعت بی ا ے پی کے امیدوار عبدالرشید دشتی 7088 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے۔

انتخابات میں بی این پی مینگل کے جمیل احمد دشتی 5758 ووٹ لیکر دوسرے نمبر جب کہ نیشنل پارٹی کے امیدوار فدا حسین 3055 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے۔

نتائج کا اعلان ہونے کے بعد بلوچستان عوامی پارٹی کےمرکزی نائب صدر میرعبدالرؤف رند اور امیدوار لالا رشید دشتی کا مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مخالف پارٹی نے سوشل میڈیا میں ہمارے رزلٹ کو کم ظاہر کرکے منفی پروپیگنڈہ کیا جب کہ عام انتخابات کی طرح ضمنی الیکشن میں بھی بی اے پی نے بھاری اکثریت سےجیت حاصل کی ہے۔

لالا رشید دشتی کا مزید کہنا تھا کہ کامیابی پر پارٹی قائدین کی طرف سے اپنے کارکنوں اور حمایتیوں کا مشکور ہوں۔

دوسری جانب بی این پی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل الیکشن کی شفافیت پر سوالات اٹھاتے رہے ہیں جب کہ رات گئے انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے امیدوار کی جیت کا اعلان بھی کر دیا تھا۔

BY ELECTION

Sardar Akhtar Mengal

BAP

BNP Mengal

PB47turbat

Tabool ads will show in this div