کسی کی جنگ لڑیں گے اور نہ کسی کے سامنے جھکیں گے، عمران خان

کل تک ڈومور کا مطالبہ کرنیوالے آج پاکستان سے مدد مانگ رہے ہيں، وزيراعظم عمران خان کہتے ہيں ہمارے ليڈرز نے جھک جھک کر قومی غيرت ختم کردی، اُنہوں نے دوٹوک الفاظ ميں کہہ ديا کہ نہ کبھی کسی کی جنگ لڑيں گے اور نہ کسی کے سامنے جھکيں گے۔

اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان کے طلباءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بڑی جدوجہد کے بعد معرض وجود میں آئی ہے، عظیم لیڈر قائداعظم نے الگ ملک کیلئے جدوجہد کی، لوگوں نے کہا قائداعظم پاور کيلئے يہ سب کررہے ہيں، قائداعظم نے کانگریس کے بڑے رہنماؤں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، نئی نسل کو سمجھنا چاہئے کہ پاکستان کیوں بنا۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے پہلے دن سے ہی کہہ دیا تھا کہ ہم کسی دوسرے کی جنگ کا حصہ نہیں بنیں گے،  کل جو ہمیں ڈومور کا کہہ رہے تھے آج وہ افغانستان میں امن کیلئے ہمیں کردار ادا کرنے کا کہہ رہے ہیں۔

وہ مزید کہتے ہیں کہ ہمارے حکمرانوں نے جھک جھک کر قومی غیرت ختم کردی، نہ کبھی کسی کے سامنے جھکیں گے اور نہ کسی کی جنگ لڑیں گے۔

STUDENTS

do more

CM Jam kamal

PM imarn khan

Tabool ads will show in this div