ابوظہبی ٹیسٹ میں پاکستان کو شکست، سیریز 1-2 سے نیوزی لینڈ کے نام

Dec 07, 2018
ABU DHABI, UNITED ARAB EMIRATES - DECEMBER 07:  William Somerville of New Zealand celebrates the wicket of Sarfraz Ahmed of Pakistan during day five of The Third Test match between New Zealand and Pakistan at Zayed Cricket Stadium on December 7, 2018 in Abu Dhabi, United Arab Emirates.  (Photo by Francois Nel/Getty Images)
ABU DHABI, UNITED ARAB EMIRATES - DECEMBER 07: William Somerville of New Zealand celebrates the wicket of Sarfraz Ahmed of Pakistan during day five of The Third Test match between New Zealand and Pakistan at Zayed Cricket Stadium on December 7, 2018 in Abu Dhabi, United Arab Emirates. (Photo by Francois Nel/Getty Images)

ابوظہبی ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 123 رنز سے شکست دیدی، سیریز بھی 1-2 سے اپنے نام کرلی، پاکستان کو 1969ء کے بعد کیویز کے ہاتھوں ہوم سیریز میں پہلی بار شکست کا سامنا کرنا پڑا، قومی ٹیم ٹیسٹ رینکنگ میں چھٹی سے 7ویں پوزیشن پر چلی گئی۔

ابوظہبی ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم کو میچ کے آخری دن 79 اوورز میں 280 رنز کا ہدف ملا تاہم قومی ٹیم محض 156 رنز پر ڈھیر ہوگئی، بلے بازوں نے ایک بار پھر غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور غیر ضروری شاٹس کھیل کر وکٹیں گنواتے رہے، امام الحق، بابر اعظم، سرفراز احمد اور بلال آصف کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہیں ہوسکا۔

مزید جانیے : ابوظبی ٹیسٹ، نیوزی لینڈ کاپاکستان کو جیت کےلیے 280 رنزکاہدف

بابر اعظم نے 51 رنز کی اننگز کھیلی تاہم ٹیم کو شکست سے بچانے میں ناکام رہے، کپتان سرفراز احمد بھی 28 رنز سے آگے نہ بڑھ سکے، بلال آصف نے 12 رنز بنائے۔

پاکستانی اوپنرز ایک بار پھر ناکام رہے، امام الحق 22 اور محمد حفیظ 8 رنز بنا کر پویلین لوٹے، اظہر علی 5، حارث سہیل 9، اسد شفیق صفر، یاسر شاہ 4 اور حسن علی 4 بنا کر وکٹیں گنوا گئے، شاہین شاہ آفریدی 2 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی، اعجاز پٹیل اور ولیم سومر ول نے 3 ، 3 شکار کئے جبکہ گرانڈہوم نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : یاسرشاہ نے ٹیسٹ کرکٹ میں 200 وکٹوں کا 82 سال پراناریکارڈ توڑدیا

پاکستان ٹیم کو نیوزی لینڈ کیخلاف ہوم سیریز میں 49 سال بعد شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ 2011ء سے قومی ٹیم کیویز کیخلاف کوئی ٹیسٹ سیریز نہیں جیتی، نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں شکست کے بعد پاکستان ٹیم ٹیسٹ رینکنگ میں چھٹے سے 7ویں نمبر پر چلی گئی۔

کین ولیم سن کو شاندار بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ پاکستانی اسپنر یاسر شاہ مین آف دی سیریز ایوارڈ کے حقدار قرار پائے۔

تفصیلات جانیں : ابوظہبی ٹیسٹ، پاکستان 348 پر بنا کر آؤٹ، نیوزی لینڈ پر 74 رنز کی برتری

نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 274 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی، پاکستان نے اظہر علی اور اسد شفیق کی سنچریوں کی بدولت پہلی اننگز میں 348 رنز بناکر کیویز کیخلاف 74 رنز کی برتری حاصل کی تھی۔

دوسری اننگز میں کیوی کپتان کین ولیم سن اور ہنری نکلس کی سنچریوں سے تقویت پاکر 7 وکٹ پر 353 رنز بنالئے تھے۔

مزید پڑھیں : ابوظہبی ٹیسٹ،نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 274 پرآل آؤٹ،بلال کے5 وکٹ

سرفراز احمد نے شکست پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بیٹنگ میں کافی ایشوز ہیں، محنت تو بہت کررہے ہیں تاہم اس پر قابو نہیں پایا جاسکا، ذہنی اور اعصابی طور پر مضبوط ہونا پڑے گا، نئی گیند پر اچھی بیٹنگ کرنا ہوگی۔

جنوبی افریقا سے سیریز کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ بہت سخت سیریز ہے، اپنی خامیوں پر قابو پانے کیلئے کھلاڑیوں کو مزید محنت کرنا پڑے گی۔

Abudhabi Test

Web

Tabool ads will show in this div