امارات ائرلائنزکے ہیروں جڑے بوئنگ 777کی حقیقت کیا؟

Dec 09, 2018

چند روز قبل متحدہ عرب امارات کی ائر لائن کا نیا نویلا کرسٹل اور ڈائمنڈز جڑا جہاز دیکھ کر سب حیرت زدہ رہ گئے تھے کہ یہ حقیقت ہے یا فوٹو شاپ کا کمال۔

امارات ائر لائن کی جانب سے اس جہاز کی تصویر آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی تھی جسے کیپشن دیا گیا تھا کہ ’’پیش خدمت ہے چمکتا دمکتا بوئنگ 777‘‘۔ تصویر کا کریڈٹ سارہ شکیل نامی صارف کو دیا گیا تھا۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جہاز سامان والے ٹرکوں کے ہمراہ ٹرمینل پر کھڑا ہے، اسی لیے سبھی کو حیرت ہوئی کہ آیا واقعی امارات ائر لائنز کا نیا جہاز ایسا ہے، بہت سوں نے تو تصویر دیکھتے ہی جعلی ہونے کا فتویٰ صادر کردیا تھا لیکن اب اس خبر کی حقیقت سامنے آگئی ہے۔

اس تصویر کا کریڈٹ دیا گیا تھا سارہ شکیل نامی آرٹسٹ کو جن کے انسٹا گرام پر 4 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں، سارہ کا انسٹا گرام وزٹ کریں توعلم ہوتا ہے کہ تمام تصاویر ہی ڈائمنڈز کی چمک دمک سے بھری پڑی ہیں، امارات ایئر لائن کے جہاز کی تصویر بھی سارہ کی کرسٹل کری ایشن تھی۔

امارات ائر لائنز کی جانب سے اس آئیڈیا کو بے حد پسند کیا گیا اور انہوں نے سارہ کو کریڈٹ دیتے ہوئے یہ تصویر شیئر کی۔

سارہ شکیل کا تعلق پاکستان سے ہے اور وہ پیشے کے اعتبار سے دانتوں کی ڈاکٹر تھیں لیکن آرٹ کیلئے انہوں نے ڈاکٹری کی پریکٹس چھوڑ دی۔ سارہ نے کسی سے تربیت نہیں لی بلکہ یہ سب شوق شوق میں سیکھا۔

Emirates Airlines

Pakistani crystal artist’s dazzling artwork

diamond-encrusted jet

Sara Shakeel

Tabool ads will show in this div