سوشل میڈیا میں پروپیگنڈہ،زلزلے کے جھٹکے،بلوچستان کے منصوبے

کوئٹہ میں نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا

رپورٹ:محمد عاطف،کوئٹہ

پولیس کے مطابق واقعہ بجلی گھر تھانے کی حدود کوئلہ پھاٹک میں پیش آیا جہاں نوجوان کی گولیوں سے چھلنی لاش ملی ، پولیس اور ریسکیو کے عملے نے لاش کو سول اسپتال منتقل کیا  جہاں اس کی شناخت 27 سالہ ثناء اللہ ولد شمشاد کے نام سے کر لی گئ ، ثںاء اللہ کا تعلق سوات سے تھا اسے چھاتی اور سینے میں دو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ، لاش کو ضروری کے بعد ورثاء کے حوالے کیا جائے گا جبکہ پولیس قتل کی مختلف پہلوئوں سے تحقیقات کر رہی ہے

بلوچستان کے ضلع لسبیلہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

رپورٹ:سما ڈیجیٹل

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.5 جبکہ گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ  کی گئی ، زلزلے کا مرکز شہر سے 45 کلو میٹر دور شمال مغرب میں تھا ، زلزلے کے باعث شہری کلیمہ طیبہ پڑھتے ہوئے گھروں سے باہر آگئے تاہم کسی جانی نقصان کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پی ایس ڈی پی سے بلوچستان کے منصوبے نکالنا افسوسناک ہے

رپورٹ:سما ڈیجیٹل

مسلم لیگ (ن) کے صوبائی جنرل سیکرٹری جمال شاہ کاکڑ نے وفاقی پی ایس ڈی پی سے بلوچستان کے منصوبے نکالنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے بلوچستان کے عوام کے احساس محرومی میں مزید اضافہ ہوگا ، وفاقی حکومت بلوچستان کے پی ایس ڈی پی سے نکالے گئے منصوبوں کو فوری طور پر شامل کرے ، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے بلوچستان کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے کیلئے بڑی تعداد میں منصوبے وفاقی پی ایس ڈی پی میں شامل کئے تھے لیکن پی ٹی آئی کی حکومت نے بلوچستان دشمنی کا ثبوت دیتے ہوئے اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کو وفاق پی ایس ڈی پی سے نکال دیا ہے جو قابل مذمت عمل ہے ، انہوں نے کہا کہ بلوچستان رقبے کے لحاظ سے ملک کا سب سے بڑا صوبہ ہے یہاں کے عوام تمام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں مسلم لیگ (ن) کی وفاقی حکومت نے عوام کے احساس محرومی کو دور کرنے کیلئے کئی اقدامات اٹھائے لیکن پی ٹی آئی کی حکومت نے اربوں روپے کے منصوبے وفاقی پی ایس ڈی پی سے نکال دیئے ہیں جس سے صوبے کے عوام میں احساس محرومی بڑے گا ، لہذا وفاقی حکومت یہ فیصلہ واپس لے۔

مخالفین کا سوشل میڈیا میں پروپیگنڈہ سے رزلٹ کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا،رشید دشتی

رپورٹ:ایاز اسلم،تربت

بلوچستان عوامی پارٹی کےمرکزی نائب صدرمیرعبدالرئوف رند اور امیدوار لالارشید دشتی کا مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مخالف پارٹی نےسوشل میڈیامیں ہمارےرزلٹ کوکم ظاہرکرکےمنفی پروپیگنڈہ کیا جب کہ عام انتخابات کی طرح ضمنی الیکشن میں بھی بی اےپی نےبھاری اکثریت سےجیت حاصل کی ہے لالارشید دشتی کا مزید کہنا تھا کہ کامیابی پرپارٹی قائدین کی طرف سے اپنےکارکنوں اورحمایتیوں کامشکورہوں اب تک غیر سرکاری رزلٹ کے مطابق مجھے 9240 ووٹوں کی برتری حاصل ہے ہر پولنگ اسٹیشن کےایجنٹ رزلٹ فارم میرےپاس موجود ہیں اور پریذائیڈنگ آفیسرز کے دستخط بھی موجود ہیں

کوئٹہ  میں کوئلہ پھاٹک سے ملنے والی لاش کی شناخت کر لی گئی

رپورٹ:محمد عاطف،کوئٹہ

پولیس کے مطابق کوئلہ پھاٹک سے ملنے والی لاش کی شناخت ثناء اللہ ولد شمشاد کے نام سے ہوئی جسے چھاتی اور بازوئوں پر دو گولیاں مار کر قتل کیا گیا جس وقت لاش ملی اس وقت اس کی موت کو 10سے 12 گھنٹے گزر چکے تھے لاش کو سول اسپتال میں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ۔

TURBAT

psdp

BY ELECTION

BAP

BNP Mengal

PB47

Tabool ads will show in this div