جنوبی افريقا کے خلاف ٹيسٹ سيريز، پاکستانی اسکواڈ کا اعلان

Dec 07, 2018

جنوبی افریقا کے  دورے کے لیے پاکستان کے 16رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

چیف سلیکٹر انضمام الحق نے بتایا کہ جنوبی افريقا کےخلاف سرفرازاحمد قومی ٹيم کي قيادت کريںگے۔ ٹیسٹ سیریز کیلئے بالرمحمدعامرکو بھی اسکواڈميں شامل کرلیاگیاہے۔ انضمام الحق کا کہنا ہے کہ محمد عامر نے ڈوميسٹک کرکٹ ميں اپنی فارم حاصل کرلی ہے۔ سعد علی ، بلال آصف کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

دیگر کھلاڑيوں  ميں امام الحق،فخرزمان،شان مسعود بطور اوپنر شامل ہیں۔ اظہرعلی، حارث سہيل،اسدشفيق،بابراعظم اورمحمدرضوان کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

یاسرشاہ نے وزیراعظم کو دورکرکٹ یاد دلادیا

بالرز میں حسن علی ، ياسرشاہ،شاداب خان،محمدعباس،فہيم اشرف اورشاہين شاہ آفريدي شامل ہیں۔ دورے میں پہلا سہہ روزہ میچ 19 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ پاکستان اورجنوبی افريقا کے درمیان  پہلا ٹيسٹ 26 دسمبرسےسنچورين ميں شروع ہوگا۔