کراچی چڑیا گھر کی قابل رحم حالت

کراچي والوں کو جديد چڑيا گھر بنا کر دینے کا سندھ گورنمنٹ کا دعوا محض دعوا ہی رہا۔اور ہمیشہ کی طرح سندھ حکومت وعدہ کرکے بھول گئي۔

چڑیا گھر میں موجود جانوروں کی حالت کسی طرح بھی سراہے جانے کے قابل نہیں،چڑیا گھر کی بات ہو تو سب سے پہلا خیال شیر کے پنجرے کا آتا ہےمگر یہاں تو بادشاہ سلامت بالکل سلامت نہیں یوں لگتا ہے جیسے بالوں پر چائنہ کٹنگ ہوئی ہے۔اور بھرپور سستی چھائی ہوئی ہےملکہ بھی سو رہی ہیں۔

باقی جانور بھی ہیں مگر ان کو بھی کوئی خاص ماحول نہیں ملا،البتہ ڈائریکٹر زو نے کچھ بہتری لانے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

وزیر اعلی سندھ نے تو کراچی زو کو سنگا پور زو جیسا بنانے کا کہا تھا لیکن لگتا یہ ہے کہ سنگا پور ابھی بہت دور ہے۔

karachi zoo

director zoo

Tabool ads will show in this div