کريم آباد فلائی اوورکےجوڑکھلنے اور حادثات کے بعد انتظامیہ کو ہوش آ گیا 

 کراچي ميں کريم آباد فلائي اوور کا درمياني جوڑ کھلنے ا ور گڑھا پڑنے کي وجہ سے کئي حادثات ہونے لگے۔کبھی رکشے کا پہيہ نکل گيا تو کئي موٹرسائيکل سوار گرکر زخمي ہوئےجس کے بعد بالآخر  انتظاميہ کو پُل کی مرمت کا خيال آ ہي گيا۔

کراچی کےکریم آباد فلائی اوورپل کے درميان ميں موجود جوڑ کھلے تو حادثات بھی معمول بن گئے،گڑھا پڑنے سے رکشہ کار اورموٹرسائیکل سوارحادثات کي ذد ميں آئےتو انتظامیہ کو خیال آیا اورمرمتی کام شروع کرديا۔

دوسری جانب پُل کا مرمتی کام تو شروع کردیا گیا لیکن اس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہونے لگي  جب کہ پل سے روزانہ کي بنياد پرہيوي ٹريفک کا گزرہوتاہے۔

شہری کہتے ہیں کہ انتظاميہ تاخير کيے بغیر مرمتی کام مکمل کرےتاکہ کسي بھي حادثے سے بچاجاسکے۔

شہری کہتے ہیں اگر اس طرح کی صورتحال سامنے آنے پرفوری اقدامات کئے جائیں تو مشکلات کا سامنا نہ ہو۔

traffic accidents

karim abad fly over

Tabool ads will show in this div