کراچی میں ایک سال میں 24 لاکھ گاڑیوں کا چالان کیا گیا

محکمہ داخلہ کی رپورٹ کے مطابق ایک سال کے دوران سندھ میں ایک سال میں ریکارڈ 26 لاکھ تین ہزار 263 جبکہ کراچی میں اسی دوران 24 لاکھ گاڑیوں کا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان کیا گیا۔
کراچی سمیت پورے صوبے میں صرف دو لاکھ گاڑیوں کو قوانین کی خلاف ورزی پر چالان کیا گیا۔جب کہ کراچی میں ہر روز 6696 گاڑیوں کا چالان کیا گیا۔ اعدادوشمار کے مطابق ہر مہینے اوسطاً 2 لاکھ 3 ہزار سے زائد گاڑیاں چالان ہوئیں۔
محکمہ داخلہ کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2017-18ء میں سندھ حکومت کو ٹریفک چالان کی مد میں 57 کروڑ روپے سے زائد وصول ہوئے۔ کراچی میں ڈرائیورز نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 53 کروڑ روپے ایک سال میں جمع کرائے۔
ٹریفک چالان کی مد میں سندھ حکومت نے ہرمہینے کراچی سے 44 لاکھ 38 ہزار روپے سے زائد وصول کئے۔ کراچی میں یومیہ 14 لاکھ روپے سے زائد کے ٹریفک چالان کئے جاتے ہیں۔ سندھ کے پانچ ڈویژنز سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 4 کروڑ روپے سے زائد وصول کئے گئے۔ ٹریفک چالان سے متعلق محکمہ داخلہ کی رپورٹ سندھ اسمبلی میں جمع کرائی گئی ہے۔