نئی فلم جے ہو، دھوم تھری کا ریکارڈ توڑ دیگی، سلمان خان

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ


دبئی : بالی ووڈ دبنگ خان نئی فلم جے ہو کی تشہیر کیلئے ٹیم کے ہمراہ دبئی پہنچ گئے، سلمان خان کہتے ہیں دھوم تھری کا ریکارڈ توڑ دیں گے۔


سلو بھیا کی جے ہو، سلور اسکرین پر جلد لگے گا یہ نعرہ، اور جے کرے گا چن چن کر دشمنوں کا صفایا۔


جے ہو کی تشہیر کیلئے سلمان اور سہیل خان فلم کی کاسٹ کے ساتھ دبئی پہنچ گئے، تصویریں بنوائیں اور میڈیا سے فلم سے متعلق تجربات شیئر کئے۔


باکس آفس بزنس کی بات آئی تو سلمان خان فلم کی کامیابی کیلئے پرامید نظر آئے۔


ایکشن سے بھرپور فلم جے ہو میں سلمان خان کے علاوہ تبو، ثناء خان اور ڈیزی شاہ بھی جلوہ گر ہیں، فلم کل سے سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔ سماء

کا

خان

oprah

توڑ

october

Tabool ads will show in this div