بائیک والوں کے لیے کراچی پولیس کا نیا اقدام

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/12/BIKE-LINE-KHI-ASLIVE-06-12.mp4"][/video]

کراچی میں موٹر سائیکل چلانے والے شارع فیصل پر آئیں مگر ییلو لائن کی خلاف ورزی نہ کریں، ہیلمٹ بھی ضرور پہنیں، پابندی شروع ہوگئی، خلاف ورزی پر چالان بھی ہونگے۔

سماء کے نمائندے شاہنواز علی کے مطابق ٹریفک پولیس نے شہر قائد میں شارع فیصل پر پیلی رنگ کی بائیک لین کی پابندی شروع کروادی، آج جمعرات کو شاہراہ فیصل پر آگاہی مہم کے دوران ٹریفک پولیس نے اعلانات بھی کیے ۔

  خلاف ورزی پر پہلا چالان 500 روپے ، دوسرا 1000 روپے اور پھر بھی نہ سدھرے تو چالان میں اضافہ ہوتا رہے گا۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی نے بھی دو ٹوک انداز میں کہہ دیا۔

سماء سے بات کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی امیر شیخ کا کہنا ہے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا ۔

انہوں نے کہا شہر کی دیگر مرکزی سڑکوں پر بھی بائیک لین بنائیں گے، ہر روز سڑک پر ہونے والے حادثات میں ہیلمیٹ نہ پہننے پر دو نوجوان جاں بحق ہوجاتے ہیں۔

آگاہی مہم میں عملاً شریک ہوکر انہوں نے کہا کہ کہ موٹر سائیکل سوار بائیک لین میں چلیں اور ہیلمٹ پہنیں۔

امیر شیخ نے کہا کہ ہیوی ٹریفک کے لئے بھی لین بنارہے ہیں ۔

گاڑی والے بھی بری نہیں، جن کو قوانین کی خلاف ورزی پر چالان بھرنے پڑیں گے۔

موٹرسائیکل سوار کہتے ہیں کہ بائیک لین ہمارے بھلے کے لیے ہے، ایک لین میں چلنے سے حادثات میں کمی آئے گی۔ شہریوں نے اس پابندی کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

karachi traffic police

motorcyclists

Shahra-e-Faisal Karachi

bike lane

Tabool ads will show in this div