ماہرہ خان مسلسل چوتھی بار ’’پرکشش ترین خواتین ‘‘ کی فہرست میں شامل

پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان مسلسل چوتھی بارایشیا کی 50 پرکشش ترین خواتین میں شامل ہوگئیں۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہرسال ایشیاسے دلکش افراد خصوصا شوبزستاروں کی فہرست جاری کرنے والے برطانوی میگزین ’’ایسٹرن آئی ‘‘ نے تازہ فہرست میں ماہرہ خان کو مسلسل چوتھی بارشامل کیا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ماہرہ نے بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے فہرست میں اپنی جگہ چوتھےنمبرپربنائی جبکہ عالیہ بھٹ اس بارچھٹے نمبر پرہیں ۔

گزشتہ سال عالیہ بھٹ آگے رہتے ہوئے چوتھے اور ماہرہ خان پانچویں نمبر پر تھیں۔

ماہرہ کے علاوہ بھی شو بز کے بہت سے چہرے اس فہرست میں شامل ہیں جن میں صنم سعید 19ویں ، ارمینا رانا خان 24 ویں، مہوش حیات 40 ویں اور اقراء عزیز 46 ویں نمبر پررہیں۔

پرکشش ترین ایشیائی خواتین میں حال ہی شادی کے بندھن میں بندھنے والی دو بالی ووڈ اداکارائیں ڈمپل گرل دپیکا پڈو کون اور پریانکا چوپڑا پہلے اور دوسرے نمبر پر رہیں۔

گزشتہ سال پریانکا کا نمبر پہلا اور دپیکا کا دوسرا تھا۔ ٹی وی اداکارہ نیا شرما تیسرے نمبر پر رہیں۔

واضح رہے کہ باضابطہ طور پر ایسٹرن آئی کی جانب سے یہ فہرست کل جاری کی جائے گی۔

eastern eye

Pakistan showbiz industry

sexiest asian woman list

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div