امریکی فضائیہ کے 2 طیارے آپس میں ٹکراگئے

Dec 06, 2018

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/12/KI-2-US-Aircraft-Crash-Japan-Vo-06-12.mp4"][/video]

امريکي فضائيہ کے دو طيارے جاپان کي سمندري حدود ميں آپس میں ٹکراگئے۔ حادثے ميں چھ فوجي لاپتہ ہوگئے۔

خبررساں ايجنسي کے مطابق امریکی طیاروں نےجنوبی جاپان کےلواکونی ائراسٹیشن سےاڑان بھری تھی اور گہرے سمندر کے اوپر معمول کي تربيتي پرواز کے دوران فضا ميں ايندھن بھرنے کے دوران حادثے کا شکار ہوئے۔

تباہ ہونے والے طیاروں میں ایف 18 فائٹر اور سی ون تھرٹی شامل ہیں۔

حکام کے مطابق سی ون تھرٹي پرعملےکے 5اورایف اٹھارہ فائٹرپر2 ارکان سوارتھے۔ ريسکيو آپريشن کے دوران ايک اہلکار کو بچالياگيا جبکہ چھ کي تلاش جاري ہے۔