جرمن چانسلر میرکل رواں برس بھی دنیا کی طاقتور ترین خاتون قرار

امریکی میگزین فوربز نے رواں برس مسلسل آٹھویں مرتبہ جرمن چانسلر انگیلا میرکل کو دنیا کی طاقتور ترین خاتون قرار دیا ہے۔


دوسرے مقام پر گزشتہ برس کی طرح برطانوی وزیراعظم ٹریسا مے اور تیسری پوزیشن عالمی مالیاتی فنڈ کی فرانسیسی خاتون سربراہ کرسٹین لیگارڈ کو دی گئی ہے۔

عالمی سطح پر طاقتور ترین خواتین کی فہرست کی تیاری میں خواتین کی جائیداد کے ساتھ ساتھ ان کی میڈیا میں موجودگی اور اثر و رسوخ کو بھی مدِنظر رکھا جاتا ہے۔

میگزین کے مطابق عوام میں اب یہ سوال گردش کر رہا ہے کہ جرمن چانسلر کے بعد یہ جگہ دنیا کی کس خاتون کو حاصل ہو سکتی ہے۔

فہرست میں گزشتہ سال33ویں نمبر پر آنے والی میانمار کی خاتون لیڈر آنگ سانگ سوچی اس مرتبہ باہر نکال دی گئی ہیں۔

فوربز کی یہ فہرست دنیا کے 29 ممالک کی خواتین پر سروے کے بعد مرتب کی گئی ہے جن کا انتخاب چھ کیٹاگریز کو مدنظر رکھ کر کیا گیا۔

German chancellor

Theresa May

forbes report

powerful woman

Tabool ads will show in this div