ابوظہبی ٹیسٹ : نیوزی لینڈ نے دوسری اننگز میں 2 وکٹ پر 26 رنز بنالئے

Dec 05, 2018

نیوزی لینڈ نے نے تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک 2 وکٹ پر 26 رنز بنالئے، پاکستان کی برتری اتارنے کیلئے مزید 48 رنز درکار ہیں، پاکستان ٹیم پہلی اننگز میں 348 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

ابوظہبی ٹیسٹ میں پاکستان کے 78 رنز کی برتری کے جواب میں نیوزی لینڈ نے تیسرے دن کھیل ختم ہونے تک 2 وکٹ پر 26 رنز بنائے، جیت راول 0 پر شاہین شاہد آفریدی کا شکار بنے جبکہ ٹام لیتھم کو 10 رنز پر یاسر شاہ نے پویلین کی راہ دکھائی۔ کیوی کپتان کین ولیم سن 14 اور سمر ول ایک رن بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

پاکستانی اسپنر یاسر شاہ کو تیز ترین 200 وکٹیں مکمل کرنے کیلئے صرف ایک وکٹ درکار ہے۔

تفصیلات پڑھیں : ابوظہبی ٹیسٹ، پاکستان 348 پر بنا کر آؤٹ، نیوزی لینڈ پر 74 رنز کی برتری

ابوظہبی ٹیسٹ میں پاکستان کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 348 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، اظہر علی اور اسد شفیق نے سنچریاں اسکور کیں۔

تین میچز پر مشتمل سیریز 1-1 سے برابر ہے، فیصلہ کن میچ جیتنے والی ٹیم سیریز کی بھی فاتح ہوگی۔

Abu Dhabi Test

Tabool ads will show in this div