معاشرتی دباؤ بھی آبادی کے بڑھنے کی وجہ ہے، مولانا طارق جمیل
مذہبی اسکالر مولانا طارق نے کہا ہے کہ معاشرتي دباؤ بھي آبادي کے بڑھنے کي وجہ ہے، ان شاءاللہ پاکستان مدینے کی فلاحی ریاست ضرور بنے گا۔
مذہبی اسکالر مولانا طارق نے جمیل بڑھتی آبادی پر فوری توجہ کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بڑھتي آبادي کي وجہ غربت ہے، معاشرتي دباؤ بھي آبادي کے بڑھنے کي وجہ ہے، اللہ نے انسان کو علم آگہي اورسوچ سمجھ کيلئے ديا۔
طارق جمیل نے کہا کہ منصوبہ بندي سے بڑا مسئلہ علم کي کمي ہے، مدینے کی فلاحی ریاست کا تصور پیش کرنے پرعمران خان کوسلام، ان شاءاللہ پاکستان مدینے کی فلاحی ریاست ضرور بنے گا۔
مولانا کا مزید کہنا تھا کہ نظام عدل کی مضبوطی سے ہی امن کی ریاست بنتی ہے، پولیس کے محکمے سے سیاسی دباؤ کاخاتمہ کرنا ہوگا۔