خفیہ پیغام جو نشر ہونے کے بعد خود ختم ہوجائے گا
اسٹاف رپورٹ
لاس اینجلس : ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک اور اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، امریکا میں ایک ایسی ڈیوائس کی تیاری شروع کردی گئی ہے جس کے ذریعے خفیہ پیغام نشر ہونے کے بعد خودکار طریقے سے ختم ہوجائے گا، اسی طرح کی ٹیکنالوجی ہالی ووڈ فلم سیریز مشن امپاسیبل میں دکھائی گئی۔
مشن امپاسیبل سیریز کا یہ گیجٹ کسے یاد نہیں، ایجنٹ ایتھین ہنٹ تک خفیہ پیغام پہنچتا ہے اور پھر خود کار طریقے سے غائب اور اب اسی تھیم پر امریکا میں ایک نیا پراجیکٹ شروع کیا جارہا ہے جس کا نام ہے وینیشنگ پروگرامیبل ریسورس ہے۔
اس ٹيکنالوجی کی مدد سے برقی آلات ميں موجود پيغامات کو ريڈيو فريکوئنسی کی مدد سے تباہ کيا جائے گا، پروگرام کو بنانے کيلئے فوجی تحقيقی ادارے ڈارپا نے آئی بی ايم کو پینتیس لاکھ ڈالر کا ٹھيکہ ديا ہے۔ ماہرين کے مطابق اس ٹیکنالوجی میں تھوڑی سی تخفیف کرکے طبی شعبے ميں بھی کام لیا جاسکتا ہے۔ سماء