ابوظہبی ٹیسٹ، پاکستان 348 پر بنا کر آؤٹ، نیوزی لینڈ پر 74 رنز کی برتری

ابوظہبی ٹیسٹ میں پاکستان کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 348 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، اظہر علی اور اسد شفیق نے سنچریاں اسکور کیں، قومی ٹیم کو نیوزی لینڈ کیخلاف 74 رنز کی برتری حاصل کرلی۔
ابوظہبی ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کے 274 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی، پاکستان نے تیسرے دن اپنی پہلی ادھوری اننگز کا آغاز 139 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ سے کیا۔
پاکستان کی جانب سے اظہر علی 134 اور اسد شفیق 104 رنز بنا کر نمایاں رہے، دونوں بلے بازوں کے علاوہ کسی بھی بیٹسمین کی خاطر خواہ پرفارمنس نہ رہی۔
بابر اعظم 14، کپتان سرفراز احمد 25، بلال آصف 11، یاسر شاہ ایک اور حسن علی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، شاہین شاہ آفریدی صفر پر ناٹ آؤٹ رہے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ولیم سمر ول نے 4 وکٹیں جبکہ اعجاز پٹیل اور ٹرینٹ بولٹ کے حصے میں 2، 2 وکٹیں آئیں۔
پاکستان کی آخری 7 وکٹیں مجموعی اسکور میں صرف 62 رنز کا ہی اضافہ کر پائیں، قومی ٹیم کو نیوزی لینڈ پر صرف 74 رنز کی برتری حاصل ہے۔
تین میچز پر مشتمل سیریز 1-1 سے برابر ہے، فیصلہ کن میچ جیتنے والی ٹیم سیریز کی بھی فاتح ہوگی۔