شیخ رشید مشکل میں پڑ گئے

Dec 05, 2018

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/12/SHEIKH-RASHEED-PROBLEMS-1500-PKG-05-12-ASIF.mp4"][/video]

وقت کم مقابلہ سخت،پي ٹي آئي حکومت کا يہي حال ہےتبھي تو شيخ صاحب دھڑا دھڑ ٹرينيں چلارہے ہيں مگر کچھ نئے اورکچھ پرانے مسائل پاکستان ريلوے کي جان ہی نہيں چھوڑ رہے۔

مسائل نے شيخ صاحب کاپيچھا نہ چھوڑامفت وائي فائي بھي وزيرريلوے کي پريشاني کاسبب بن گيا،بغيرٹکٹ سفرکرنے والوں سے بھي شيخ صاحب پريشان ہیں جب کہ ٹريک پرکرکٹ کھيلنے والوں سے بھی وزيرريلوے کي التجائيں عروج پر ہیں۔

سو دن ميں شيخ ايکسپريس روشني کي اسپيڈ نہ سہي لیکن اس کے کافي قريب پہنچتي نظر آرہي ہے،وائي فائي تک توبات آہي گئي ہےليکن وزيرصاحب کو کچھ فکرہونے لگي ہے،کہتے ہیں مفت وائي فائي کےليے اسٹيشن نہ آيا کريں۔

مگر یہاں مفتے صرف وائي فائي کے ہي نہيں،کچھ تو ايسے ہيں جو بغير ٹکٹ ٹرين ميں چلے آتے ہيں ان کےليے بھی سخت وارننگ ہے۔

ٹينشن کوئي ايک  نہيں،ايک سے بڑھ کر ايک ہے،جيسے کہ ٹريک پرپھاٹک نہيں اور منچلوں کو جان کي پروا نہيں بس کرکٹ کھيلنے چلے آتے ہيں۔

انٹرنيٹ کاخرچہ،ڈيم بنوانے کي فکر،مفتے مسافراورپھاٹک بنانےکاخرچ۔تبھي توشيخ صاحب نے کرائے بڑھادئيے ہیں کہ آخر اسپيڈ آف لائٹ  سے کام کرنا بھي تو کوئي چيز ہوتي ہے۔

railway track

SHAIKH RASHEED

free wifi

shaikh rasheed in trouble

Tabool ads will show in this div