مظفر گڑھ میں جنرل بس اسٹینڈ غیر فعال ہونے سے ٹریفک مسائل میں اضافہ
مظفر گڑھ کا جنرل بس اسٹینڈ غیر فعال ہونے کے باعث شہر کی مختلف شاہراہوں پرغیر قانونی ویگن اسٹینڈ قائم ہوگئے ہیں، جو ٹریفک کے مسائل کا باعث بن رہے ہیں۔
سماء کے نمائندے شیراز بشیر کے مطابق مظفرگڑھ میں علی پور روڑ، ڈی جی خان روڈ اور میانوالی روڈ پر بنے بس اڈوں کی وجہ سے عوام کیلئے یہاں سے گزرنا امتحان بن چکا ہے۔
شہر میں تیس سال پہلے انتظامیہ نے بس اڈا تو بنایا لیکن اسے فعال کرنا بھول گئی۔ شہریوں کا مطالبہ ہے کہ حکومت بسوں کیلئے مستقل اڈہ قائم کرے تاکہ شہر میں ٹریفک کے مسائل کم ہوسکیں۔
MUZAFFARGARH
bus stand
Traffic problems
تبولا
Tabool ads will show in this div