ہائی وے کی پروموشن کیلئے عالیہ بھٹ اور رندیپ ہودا تشہیری مہم پر
اسٹاف رپورٹ
ممبئی : بالی ووڈ کے ستارے فلم ہائی وے کی پروموشن کے سفر پر نکل پڑے ہیں، رندیپ اور عالیہ بھٹ کی چٹ پٹی باتیں تشہیری محفلوں میں مصالحہ بھررہی ہیں۔
انجان راہیں اور اجنبی ہمراہ ہیں، نہ کوئی ٹھکانہ نہ منزل تک پہنچنے کی پریشانی، کچھ یہی ہے بالی ووڈ کی نئی فلم کی کہانی جس میں رندیپ ہودا اور عالیہ بھٹ ہائی وے کی سیر کرارہے ہیں۔
ممبئی میں فلم کی تشہیر کیلئے عالیہ بھٹ، رندیپ کے ہمراہ پہنچی اور فلم میں اپنے کردار سے متعلق گفتگو کی۔
فلم میں عالیہ کے سحر میں گم رندیپ ہودا تشہیر کے دوران بھی عالیہ کے گُن گاتے نظر آئے، ہائی وے کے فاسٹ ٹریک پر محبت کی داستان 21 فروری کو سینماء گھروں میں پروان چڑھے گی۔ سماء