ضمنی الیکشن ،بلوچستان کے حلقےپی بی47پر پولنگ کل ہوگی

بلوچستان اسمبلی کے حلقے پی بی  47میں ضمنی انتخابات کل چھ دسمبرکو ہورہے ہیں،انتخابات کے سلسلے میں الیکشن کمیشن نے کیچ کے تمام پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دے دیا ہے۔

صوبائی الیکشن کمشنر نیازاحمد بلوچ کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے حلقے پی بی 47کیچ میں ضمنی انتخاب کے حوالے سے تیاریاں مکمل ہیں۔حلقے میں مجموعی طورپرووٹرز کی تعداد 56ہزار772ہے،انتخاب کیلئے60پولنگ اسٹیشن میں 162پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں جب کہ حلقے میں تمام پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس قراردئیے گئے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ضمنی الیکشن کیلئے بیلٹ پیپر کی چھپائی مکمل ہونے کے بعد مٹیریل ضلع میں پہنچا دیا گیا ہے جوآج پانچ دسمبر کو ہر پولنگ اسٹیشنز پرپہنچایا جائے گا۔

واضع رہے کہ  25جولائی کے عام انتخابات میں اس نشست پربلوچستان عوامی پارٹی کے عبدالرئوف رند کامیاب ہوئے تھے تاہم الیکشن کمیشن نے دوہری شہریت پر ان کے انتخاب کو کالعدم قرار دے دیا تھا۔حلقہ پی بی 47 میں چھ دسمبرکو ہونے والے ضمنی انتخابات میں کُل بارہ امیدوار حصہ لے رہے ہیں جن میں بلوچستان عوامی پارٹی کے رشید رند،بلوچستان نیشنل پارٹی( مینگل )کے میجر جمیل دشتی اور نیشنل پارٹی کے فدا دشتی میں سخت مقابلے کی توقع کی جارہی ہے۔

high alert

BAP

poling station

BNP Mengal

by elections 2018

Tabool ads will show in this div