یاسر شاہ کو ٹیسٹ کرکٹ میں تاریخ رقم کرنےکےلیے2 وکٹوں کاانتظار ہے

پاکستانی اسپنر یاسر شاہ کو ٹیسٹ کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کرنے کیلئے نیوزی لینڈ کے خلاف جاری آخری اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز کا انتظار ہے۔

 اسٹار اسپنر کو تیز ترین 200 وکٹوں کا 82 سال پرانا عالمی ریکارڈ توڑنے کیلئے صرف 2 شکارز درکار ہیں اور اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ وہ کیویز کے خلاف رواں ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں یہ سنگ میل عبور کر کے نئی تاریخ رقم کر لیں گے۔

ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری، یاسر شاہ کی ایک درجہ ترقی

ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین 200 وکٹوں کا سنگ میل عبور کرنے کا عالمی اعزاز سابق آسٹریلوی سپنر کلیری گریمٹس کے پاس ہے جنہوں نے 1936ءمیں 36 ٹیسٹ میچز میں وکٹوں کی ڈبل سنچری بنا کر عالمی ریکارڈ پر قبضہ جمایا تھا۔

یاسر شاہ کے پاس ٹیسٹ کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کرنے کا سنہری موقع

یاسر نے اب تک 33 میچز کی 63 اننگز میں 198 وکٹیں لے رکھی ہیں اور اب وہ عالمی ریکارڈ قائم کرنے سے صرف دو وکٹوں کی دوری پر ہیں۔

200 test wickets

Tabool ads will show in this div