پاکستان ریلوے نے مسافر ٹرینوں کے کرائے بڑھادئیے

Dec 05, 2018
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/12/Railway-Fares-Lhr-YAsir-Pkg-05-12.mp4"][/video]

پاکستان ریلوے نے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 10 سے 19 فیصد تک اضافہ کردیا ہے جس کا نوٹیفکیشن جاری کرديا گیاہے، ٹرینوں کےکرائےمیں اضافے کا اطلاق 7 دسمبر سے ہوگا۔

پاکستان ریلوے کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن میں بتایا گیا ہے کہ گرین لائن کا کراچی سے اسلام آباد کرایہ 540روپےاضافہ سے5880ہوگیا ہے۔قراقرم ایکسپریس کاکراچی سےلاہور کا کرایہ 170روپےاضافےسے1820 تک پہنچ گیا ہے۔

کراچی ایکسپریس،بزنس ایکسپریس،شالیمار اورشاہ حسین ایکسپریس کےکرایوں میں12 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ خیبرمیل،عوامی اورعلامہ اقبال ایکسپریس کے کرایوں میں13فیصد اضافہ کردیاگیاہے۔

اس کے علاوہ تیز گام کی تمام کلاسوں کےکرایے میں 15 فیصد اضافہ کردیا گیاہے۔ پاکستان ایکسپریس کے کراچی سے پنڈی کے کرایوں میں سب سےزیادہ 19 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

کراچی سرکلر ریلوے کیلئے روڈ میپ تیار، اینٹی انکروچمنٹ فورس قائم

صوبہ سندھ میں چلنے والی سکھر ایکسپریس کی بھی تمام کلاسوں کے کرایے میں 15 فیصد اضافہ کردیا گیاہے۔

Tabool ads will show in this div