پرائیویٹ اسکول ميں سیکیورٹی گارڈ کی بندوق چلنے سے تین بچے زخمی

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/12/Pakpatan-Student-Firing-PKG-Shahbaz-04-12.mp4"][/video]

پاکپتن ميں پرائیویٹ اسکول ميں سیکیورٹی گارڈ کی بندوق چلنے سے تین بچے زخمی ہوگئے، بندوق کس نے چلائي معاملہ الجھ گيا ۔

پاکپتن میں نجی اسکول کے سیکیورٹی گارڈ سے بندوق چل گئی، پہلی کلاس کے تین بچے زخمی ہوگئے، بچوں کو فوری اسپتال منتقل کیا گیا۔

ایس ایچ او قبولہ علی حسنین کے مطابق قبولہ شریف کے الحسیب اسکول میں یہ ناخوشگوار واقعہ پیش آیا جس میں سیکیورٹی گارڈ نے غفلت اور لاپرواہی سے فائر کردیا جس سے تین بچے زخمی ہوئے جنہیں اسپتال داخل کروا دیا جو ملزم ہے اسے گرفتار کرلیا ہے اور مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

لیکن بچوں کے گھروالے الگ کہانی سنارہے ہیں کہتے ہیں کہ بندوق سیکیورٹی گارڈ سے نہیں بلکہ بچوں سے ہی چلی ہے۔

الحسیب اسکول میں جو واقع ہوا اس میں گارڈ کا کوئی قصور نہیں قصور بس اتنا ہے کہ گن لوڈ تھی اور وہ رکھ کر واش روم چلا پیچھے سے بچو نے چھیڑ خانی کی اور گن چل گئی۔

گارڈ تو گرفتار ہوگیا لیکن اس لاپرواہی کے واقعے پر اسکول انتظامیہ تاحال خاموش ہے ۔

gaurd

privet school

Pak pattan

Tabool ads will show in this div