فلمی صنعت میں اکیڈمی کادرجہ رکھنے والےآغاطالش کی16ویں برسی

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ
لاہور : پاکستان فلم انڈسٹری میں صلاحیتوں کا لوہا منوانے والے اداکار آغا طالش کو دنیا سے کوچ کئے سولہ سال بیت گئے مگر مداح آج بھی ان کی صلاحیتوں کے معترف ہیں۔

فلم انڈسٹری ميں اکيڈمی کا درجہ رکھنے والے اداکار آغا طالش کا پورا نام علی عباس قزلباش تھا۔ وہ قیام پاکستان سے قبل ہی فن اداکاری سے منسلک تھے۔ لاہور منتقل ہونے کے بعد آغا تالش کے نام سے شہرت پائی۔ پاکستان آنے کے بعد ان کی پہلی فلم نتھ تھی جس کے بعد فلم جبرو میں ولن کا کردار کیا جو کامیاب رہا۔ لیکن انھیں اصل شہرت فلم سات لاکھ سے ملی۔

رائٹر اور ہدایت کار ریاض شاہد نے ان کی زندگی میں اہم کردار ادا کیا۔ انیس سے باسٹھ میں فلم شہید نے آغا تالش کو شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا۔ آغا تالش کی دیگر کامیاب فلموں میں باغی، فرنگی اور عجب خان جیسی درجنوں فلمیں شامل ہیں۔ آغا تالش انیس فروری کو دنیا فانی سے رخصت ہوئے۔ فلمی حلقوں کا کہنا ہے کہ ایسے اداکار صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں جن کی کمی کو ہمیشہ محسوس کیا جائیگا۔ سماء

میں

africa

mirza

Tabool ads will show in this div