پشاور اسپتال میں سکیورٹی گارڈ ڈاکٹر بن گیا

تبدیلی سرکار کی ناک کے نیچے عوام کی صحت کے ساتھ کھلواڑ ہورہا ہے، پشاور کے خیبر ٹیچنگ اسپتال میں طبی عملے کی جگہ سکیورٹی گارڈ معائنہ کرنے لگے ۔

پشاور میں سماء کے نمائندے فیاض احمد کے مطابق پشاور کے سرکاری ہسپتال میں الٹی گنگا بہنے لگی جہاں خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں سکیورٹی گارڈ ڈاکٹر کے فرائض انجام دینے لگا ۔

رات کے وقت طبی عملہ ڈیوٹی سے غائب ہوجاتا ہے، اور مریض سکیورٹی گارڈ سے معائنہ کرانے پر مجبور ہوتے ہیں۔

تصویر وائرل ہونے پر سکیورٹی گارڈ سمیت 3 نرسز بھی معطل کردی گئیں۔ انتظامیہ نے معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ۔

ترجمان ہسپتال فرہاد خان کے مطابق پشاور کے سرکاری ہسپتال میں غفلت کا یہ پہلا واقعہ نہیں ، اس سے قبل بھی شکایات موصول ہوتی رہی ہیں ۔

KHYBER TEACHING HOSPITAL

guard becomes doctors

Tabool ads will show in this div