پیپلزپارٹی کی پی ٹی آئی حکومت پر کڑی تنقید

Dec 04, 2018
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/12/Qamar-Zaman-Qaira-Pc-Lhr-04-12.mp4"][/video]

پیپلزپارٹی نے پاکستان تحریک انصاف حکومت کی 100 روزہ کارکردگی پر کڑی تنقید کی ہے، قمر زمان کائرہ کہتے ہیں کہ وزیراعظم کی توجہ مہنگائی کی طرف کیوں نہیں جارہی؟، عمران خان نیب کے سب سے بڑے داعی تھے، لوٹا گیا پیسہ ملک میں واپس آنا چاہئے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء قمر زمان کائرہ نے کہا کہ 100 دن کارکردگی پر وزير خزانہ نے غير ضروری گفتگو کی، کرتار پور سے متعلق ان کا بیان غيرذمہ دارانہ تھا، وفاقی وزراء پہلے بیان دیتے ہیں پھر مکر جاتے ہیں۔

پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے وہ بولے کہ لوٹا گیا پیسہ ملک میں واپس آنا چاہئے، وزیراعظم کہتے ہیں بیرون ملک 11 ارب ڈالر موجود ہیں، وزیراعظم جو بات کررہے ہیں اس کی بنیاد تو بتائیں۔

ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کہتے ہیں نیب سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں، عمران خان نیب کے سب سے بڑے داعی تھے، قانون سازی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ وزیراعظم عمران خان کی توجہ مہنگائی کی طرف کیوں نہیں جارہی؟۔

PTI

QAMAR ZAMAN KAIRA

100Days

Tabool ads will show in this div