یو اے ای کا پاسپورٹ دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ بن گیا

متحدہ عرب امارات کا پاسپورٹ دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ بن گیا ۔ نمبر ون پاسپورٹ رکھنے والے اماراتی ایک سو سڑسٹھ ممالک میں ویزے کے بغیر سفر کرسکتے ہیں ۔ فہرست میں پاکستانی پاسپورٹ آخری نمبروں پر رہا ۔
گرین پاسپورٹ کو فہرست میں بانواں نمبر ملا ۔ پاسپورٹ انڈیکس ویب سائٹ کے مطابق ایک سو تریسٹھ ممالک میں پاکستانیوں کو داخلے سے پہلے ویزے کی درخواست دینا پڑتی ہے ۔
یو اے ای کے بعد سنگا پور اور جرمنی کے پاسپورٹ دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹوں میں دوسرے نمبر پر ہیں ۔ جبکہ امریکا کا تیسرا اور برطانیہ کا پاسپورٹ چوتھے نمبر پر رہا ۔