سماء کے رپورٹر سے بدتمیزی،شاہد مسعود کو جسمانی ریمانڈ پرجیل بھیج دیا گیا

اینکرپرسن ڈاکٹر شاہد مسعود کو سماء کے رپورٹر سے بدتمیزی مہنگی پڑگئی۔ اسلام آباد کی مقامی عدالت نے شاہد مسعود کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

سما کے رپورٹر نورالامین دانش کو دھمکیاں دینے اور موبائل فون چھیننے کے کیس میں ڈاکٹر شاہد مسعود کو جوڈیشل مجسٹریٹ حفیظ اللہ کے سامنے پیش کیا گیا۔

 پولیس نے آج بروز منگل کی صبح  پی ٹی وی کرپشن کیس میں گرفتار اینکر پرسن کو اڈیالہ جیل سے لاکر عدالت میں پیش کیا۔ گزشتہ سماعت پر عدالت نے  شاہد مسعود کو پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

موبائل فون چھینے کا معاملہ ، ڈاکٹر شاہد مسعود کے ورانٹ گرفتاری جاری

عدالت نے اینکرپرسن کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیدیا۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں کوریج کے دوران سماء کے رپورٹر سے موبائل چھین کر دھمکیاں دی تھیں، جس کے بعد صحافی نے ان کیخلاف تھانہ رمنا میں مقدمہ درج کروایا تھا۔

Shahid Masood

PTV corruption case

Tabool ads will show in this div