فٹبالر لوکا ماڈرچ نے میسی اور رونالڈو سے اعزاز چھین لیا
کروشيا کے اسٹار فٹبالر لوکا ماڈرچ نے لائنل ميسي اور کرسٹيانورونالڈو کي پارٹنر شپ توڑ دي۔ لوکا ماڈرچ نے بيلن ڈي اور ٹرافي اپنے نام کرلی۔
رواں سال کروشيا اسٹار فٹبالر لوکا ماڈرچ کے ستارے عروج پر ہیں۔ اس سال ماڈرچ، کرسٹيانورونالڈو اور لائنل ميسي کا سحر توڑنے میں کامیاب ہوگئے۔
🇭🇷 Luka Modric is the first Croatian player who wins the Ballon d'Or! #ballondor pic.twitter.com/9I99HJuuyf
— #ballondor (@francefootball) December 3, 2018
دو ہزار سات کے بعد پہلي بار دونوں کھلاڑي بيلن ڈي اور کا بڑا ایوارڈ نہ جيت سکے۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ماڈرچ کا رواں سال يہ چوتھا ايوارڈ ہے۔ اس سے قبل سال 2007 میں سابق برازیلین فٹبالر اور اے سی میلان کے فارورڈ پلیئر کاکا نے یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔
کروشين اسٹار پہلے فيفا ورلڈ کپ کے بہترين کھلاڑي بنے، پھر يورپ کے بہترين فٹبالر کا ايوارڈ جيتا۔ فيفا پليئر آف دي ائير کا ايوارڈ بھي ماڈرچ کے نام رہا تھا۔ ماڈرچ پہلے کرویشین فٹبالر ہیں، جنہوں نے یہ اعزاز اپنے نام کیا۔