دنیابھرمیں واٹس ایپ سروس معطل،45 کروڑصارفین متاثر

ویب ڈیسک:
واشنگٹن : دنیا بھر میں سماجی رابطے کیلئے استعمال ہونے والی ویب سائٹ فیس بک سے19 ارب ڈالر کی ڈیل کے تیسرے روز ہی اسمارٹ فون کی اپلیکیشن واٹس ایپ کی مفت میسیجنگ سروس میں تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی۔

دنیا بھر میں واٹس ایپ استعمال کرنے والے 45 کروڑ صارفین عارضی طور پر متاثر ہوئے ہیں۔ امریکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق واٹس ایپ ایپلیکیشن کو 3روز قبل ہی سماجی رابطے کی مقبول ترین ویب سائٹ فیس بک نے 19 ارب ڈالر میں خریدا تھا۔ واٹس ایپ میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی کے بارے میں ٹوئٹر پر بیان جاری کیا گیا۔ تاہم چند گھنٹوں کے بعد اس خرابی کو دور کرلیا گیا اور کمپنی نے صارفین سے معافی بھی مانگ لی۔ تکنیکی خرابی پیدا ہونے پر کڑوڑ صارف پیغامات کی وصولی اور بھیجنے پر سخت نالاں دکھائی دیئے۔ سماء

tight

reuters

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div