اٹلی : میلان فیشن ویک جاری، لانگ بوٹس اور مخملی کوٹ پہن کر ماڈلز کی واک
اسٹاف رپورٹ
میلان : اٹلی میں جاری میلان فیشن ویک میں نئی کلیکشن متعارف کرادی گئی ہے، لانگ بوٹس اور مخملی کوٹ پہن کر ماڈلز ریمپ پر آئیں تو شرکا دیکھتے ہی رہ گئے۔
خزاں کا فیشن، رنگوں کی بہار، میلان فیشن ویک میں ورساچی کا نیا کلکشن آیا اور چھاگیا، شارٹ شرٹس پر لانگ بوٹس پہن کر ماڈلز ریمپ پر آئیں، تو حاضرین داد دیئے بنا نہ رہ سکے۔
ریپ ڈریسز اور 1920 کا فلیپر اسٹائل فیشن شو کی زینت بڑھاتا رہا، فر اور مخمل کے کوٹ بھی کھلے کھلے رنگوں میں مزید دلکش نظر آئے۔ سماء