بلاول کا ملکی سیاست میں فعال کردارادا کرنے کا فیصلہ

Dec 04, 2018

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آج سےملک گیر دوروں کا فیصلہ کیا ہے، وہ اسلام آباد، پشاور، لاہور اور کراچی کے بعد نوڈیرو جائیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری منگل کواسلام آباد روانہ ہوں گے جہاں وہ 4 دن قیام کے بعد پشاور روانہ ہوں گے۔ بلاول ہاﺅس سے جاری شیڈول کے مطابق بلاول بھٹو 9 سے 11دسمبر تک پشاور میں قیام کریں گے اور پیپلز پارٹی رہنماﺅں سے ملاقاتیں کریں گے۔ بلاول بھٹو دورہ پشاور کے بعد واپس اسلام آباد پہنچیں گے اور اسلام آباد میں قیام کے بعد لاہور روانہ ہوجائیں ۔

پی پی چیئرمین دورہ لاہور کے بعد واپس کراچی پہنچیں گے۔ پی پی ذرائع کے مطابق بعد ازاں چیئرمین پیپلزپارٹی 26 دسمبر کو نوڈیرو روانہ ہوں گے جہاں وہ 27 دسمبر کو اپنی والدہ بینظیر بھٹو کی برسی تقریب میں شرکت کریں گے۔ بلاول بھٹو سے پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشیدشاہ ،چوہدری منظور اور وزیر اعلی سندھ ملاقاتیں کریں گے۔

BILAWAL BHUTTO

Tabool ads will show in this div