بھارت میں گائے کاٹنے کیخلاف مظاہرے، پولیس افسر قتل

Dec 03, 2018

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/12/NF-UTTARPARDESH-VOILENT-PROTEST-PKG-KAZIM-03-12.mp4"][/video]

بھارتی رياست اتر پرديش ميں گائے کاٹنے کے خلاف پرتشدد مظاہروں کے دوران پوليس افسر کو قتل کر دیا گیا۔


بھارتي رياست اتر پرديشن کے ضلع بلند شہر ميں گائے کو ذبح کيے جانے کے خلاف پرتشدد مظاہرے کيے گئے جس میں کئی گاڑيوں اور موٹر سائیکلوں کو آگ لگا دي گئي جبکہ پوليس اسٹيشن بھی تباہ کر ديا گيا۔

مظاہرين نے پوليس افسر سبودھ کمار کو قتل جبکہ ايک اور پوليس اہلکار کو شديد زخمي کر ديا۔

چنگراوتي گاؤں ميں گائے کے ذبح کي خبر پھيلنے کے بعد يہ پرتشدد مظاہرے شروع ہوئے۔ پوليس نے صورتحال پر قابو پانے کي کوشش کی مگر مظاہرين نے پوليس پر بھرپور تشدد کيا۔

cow slaughter

Tabool ads will show in this div