تجاوزات کیخلاف آپریشن، وزیر بلدیات کا 3500 متاثرین کو متبادل جگہ دینے کا اعلان

کراچی میں تجاوزات کیخلاف آپریشن تو جاری ہے ساتھ ہی متاثرین کی بحالی کیلئے اعلانات بھی کئے جارہے ہیں۔ وزیر بلدیات سندھ سعیدغنی کہتے ہيں 3500 متاثرین کی فوری بحالی کیلئے کام کريں گے۔

سپریم کورٹ پاکستان کی ہدایت پر مشن کلين کراچی جاری ہے، تجاوزات اور غير قانونی تعميرات کیخلاف کے ايم سی، ڈی ایم سی، کے ڈی اے، ايس بی سی اے نے آج بھی کئی علاقوں میں کارروائیاں کیں۔

جائز متاثرين کی مدد کیلئے وزيرِ بلديات سعيد غنی بھی حرکت ميں آگئے، کمشنر آفس میں اہم بيٹھک لگی، فیصلہ ہوا کہ متاثرینِ آپریشن کی بحالی کیلئے بھرپور اقدامات کئے جائیں گے، ساڑھے 3 ہزار دکانداروں کو متبادل جگہ دیں گے۔

دوسری جانب نارتھ ناظم آباد ميں غير قانونی شادی ہال گراديا گيا، شاہ فيصل، بلديہ ٹاؤن، اولڈ سٹی ايريا اور ديگر علاقوں ميں تابڑ توڑ کارروائياں ہوئیں، تجاوزات، چھجے، چبوترے اور غير قانونی دکانيں مسمار کردی گئيں۔

kda

SBCA

ENCROACHMENT

Tabool ads will show in this div