عمران خان کا چیف جسٹس کے ریمارکس پر شکوہ

Dec 04, 2018

وزیراعظم عمران خان ایک بار پھر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے حق میں بول پڑے اور کہا کہ عثمان بزدار جیسا وزیراعلیٰ پنجاب کو کبھی ملا ہی نہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے صحافیوں سے ملاقات میں سیاسی صورت حال سمیت مختلف امور پر بات چیت کی گئی،وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عثمان بزدارجیساوزیراعلیٰ پنجاب کو کبھی ملا ہی نہیں،عثمان بزدار کو شکایت ملی کہ کسی نے بشریٰ بی بی کی بیٹی سےناروا سلوک کیا ہے،کیا چیف ایگزیکٹو عثمان بزدار کسی پولیس افسرکو بلا کرپوچھ نہیں سکتا؟

وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب کے معاملے پر چیف جسٹس کے ریمارکس پر شکوہ بھی کیا، کہا کہ چیف جسٹس نے وزیراعلیٰ پنجاب کے بارے میں جو کہا انہیں دیکھنا چاہیے تھا کہ وہ صوبے کے چیف ایگزیکٹو ہیں جب کہ زلفی بخاری سے متعلق چیف جسٹس کے ریمارکس پر بھی افسوس ہوا، میں نے کبھی اقربا پروری نہیں کی، چیف جسٹس کی عزت کرتا ہوں لیکن ان چیزوں پر افسوس ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میں نے آج تک کسی معاملے پر مداخلت نہیں کی،اعظم سواتی کے کیس میں کوئی مداخلت نہیں کی گئی نہ ہی جے آئی ٹی میں مداخلت نہیں کی گئی ، اعظم سواتی کے معاملے پرعدالتی فیصلے پرعمل کریں گے، اگر اعظم سواتی کی غلطی ہوئی تو وہ خود استعفا دیں گے، سی ڈی اے میرے ماتحت ہے، انکوائری میں کوئی مداخلت نہیں کی۔

مزید پڑھیے : جو وزراء کام نہیں کریں گے گھر جائیں گے،وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قبل ازوقت الیکشن ہوسکتے ہیں، کپتان کو اپنی ٹیم کا پتا ہوتا ہے، قلمدان تبدیل بھی ہوسکتے ہیں واپس بھی لئے جاسکتے ہیں،کابینہ میں ردوبدل کرنا پڑی تو کروں گا، جو بیورو کریسی یا وزراء کام نہیں کریں گے وہ گھر جائیں گے۔

ہم اداروں کو مضبوط کرنے کی کوشش کررہےہیں، مرغی اورانڈے کی بات پربہت شورمچایا گیا، حلال گوشت کا ٹریڈ دو ہزار ارب کا ہے، بل گیٹس نےجب مرغی اورانڈے کی بات کی تواس کوسراہا گیا، ن لیگ حکومت نے روپے کی قدرمصنوعی طور پر برقرار رکھی جسکی وجہ سے 7 ارب خرچ ہوئے۔

ہمارے سامنے سرکاری اداروں سے متعلق سنگا پور اور ملائیشیا کے ماڈل تھے، موجودہ حالات میں جتنی محنت کی ہے اتنی محنت پوری زندگی میں نہیں کی، کارکردگی دیکھ کر ممکن ہے وزرا کو تبدیل کیا جائے

لیگل ایڈ اتھارٹی بنارہےہیں ، ایسےغریب جو وکیل نہیں کرسکتےحکومت انہیں وکیل کرکے دیگی، اصل غربت دیہات میں ہے، جوغریب اپنا کیس نہیں لڑسکتا،حکومت اس غریب کووکیل کرکے دے گی۔

 

LETTER

AFGHAN TALIBAN

ZULFI BUKHARI

PM IMRAN KHAN

ZALMAY KHALILZAD

Tabool ads will show in this div