ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری، یاسر شاہ کی ایک درجہ ترقی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹيسٹ کرکٹ کی نئی پليئرز رينکنگ جاری کردی، ياسر شاہ ايک درجے ترقی کے بعد نويں نمبر پر آگئے۔

آئی سی سی نے ٹیسٹ پلیئرز کی نئی ریکنگ جاری کردی، انجری کے باعث تيسرا ٹيسٹ نہ کھيلنے والے محمد عباس کی تيسری پوزيشن برقرار ہے، یاسر شاہ دسویں سے 9ویں نمبر پر آگئے، جنوبی افريقا کے کاگيسو ربادا پہلے اور انگلينڈ کے جيمز اينڈرسن دوسرے نمبر پر موجود ہيں۔

نئی رینکنگ کے مطابق ويسٹ انڈيز کیخلاف دوسرے ٹيسٹ ميں 12 وکٹيں لينے والے بنگلاديشی اسپنر مہدی حسن میراز کيرئير ميں پہلی بار ٹاپ 20 بولرز ميں آگئے۔

آئی سی سی کے مطابق ٹاپ 10 بلے بازوں ميں پاکستان کا کوئی کھلاڑی موجود نہيں، اظہر علی 12ویں نمبر پر ہیں، بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی پہلی پوزیشن ہے، اسٹیو اسمتھ دوسرے اور کین ولیمسن تیسرے نمبر پر ہیں۔

آئی سی سی ٹیسٹ آل راؤنڈرز میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن ٹاپ پر ہیں جبکہ بھارت کے رویندرا جڈیجا کی دوسری اور جنوبی افریقا کے ورنون فلینڈر کی تیسری پوزیشن ہے۔

Test Players Ranking

Tabool ads will show in this div