پاک بھارت دوستی کیلئے امرتسر میں امن کی شمعیں روشن

اسٹاف رپورٹر
ممبئی: پاک بھارت دوستی کو فروغ دینے کیلئے یوم آزادی کے موقع پر بھارت کے شہر امرتسر میں شمعیں روشن کی گئیں۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے فنکاروں نے پرفارم کیا۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان دوریوں کو ختم کرنے اور دوستی کو فروغ دینے کیلئے بھارتی ریاست پنجاب کے شہر امرتسر میں تقریب منعقد ہوئی، جس میں بھارتی صحافی کلدیپ نائر، معروف فلمساز مہیش بھٹ اور دیگر معروف شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر کلدیپ نائر کا کہنا تھا کہ خطے میں دوستی کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔
 
تقریب میں شرکاء نے شمعیں جلا کر دوریوں کو ختم کرنے کا عزم کیا۔ اس موقع پر دیگر پاکستانی گلوکاروں کے علاوہ شوکت علی نے اپنے نغموں سے سماں باندھ دیا۔

شوکت علی کا کہنا تھا کہ فنکار امن کے سفیر ہوتے ہیں اور دونوں جانب کے عوام موسیقی سے خصوصی لگاؤ رکھتے ہیں۔ سماء

میں

کی

mehndi

night

Tabool ads will show in this div