خیبر پختونخوا حکومت کا 20 نئے سیاحتی مقامات کھولنے کا اعلان

سياحت کے شوقين افراد کے لئے خوشخبري، محکمہ سياحت خيبرپختونخوا نے بيس نئے سياحتي مقامات کھولنے کا اعلان کرديا ہے۔

پاکستان میں خیبر پختونخواہ کے سیاحتی مقامات کا حسن اپنی مثال آپ ہے جہاں ایک وقت میں سیاح جوق در جوق آیا کرتے تھے،مگر پھر حالات کی وجہ سے یہ سیاحتی مقامات غیر آباد ہوگئے مگر اب خیبر پختونخواہ کی صوبائی حکومت نے ان سیاحتی مقامات کو دوبارہ کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔

پختونخواہ حکومت کا کہنا ہے کہ جہاں سیاحتی مقامات کھولنے سے کثیر زر مبادلہ حاصل کیا جا سکے گا وہیں اس سے روزگار کے وسیع مواقعہ بھی پیدا ہوں گے،پختونخواہ حکومت کے مطابق 5 سال ميں 20 نئے سياحتي مقامات کھولے جائيں گے، جب کہ صوبے ميں سياحتي ٹاسک فورس کے بعد ٹورازم پوليس فورس کے قيام کا بھي فيصلہ کرليا گيا ہے۔

صوبے کے وزیر سیاحت عاطف خان کہتے ہیں کہ ہم نے سیاحت کو فروغ دینے کے لئے صوبے کے20 مقامات کو سیاحتی مراکز بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں ابتدائی 10 مقامات کا فیصلہ بھی کر لیا گیا ہے جب کہ سیاحوں کے ان مقامات تک باآسانی رسائی کے لئے80 کروڑ کی خطیر رقم سے نئی سڑکوں کی تعمیر بھی کی جائے گی جس کے لیے سمری وزیر اعلی کو بھیج دی گئی ہے۔

خیبر پختونخواہ حکومت نے ابتدا میں جازبانڈا،گولين،کوہستان،شيخ بدين اورديگر مقامات کو پرکشش بنا کر سياحوں کو راغب کرنے کيلئے منصوبہ بندي کی ہے۔

Atif Khan

tourism in KP

tourism places in KP

Tabool ads will show in this div