کراچی:ریسٹورنٹ پرمبینہ بھتہ خوروں کی فائرنگ، ملازم زخمی

کراچي کے علاقے کھارادر ميں ريسٹورنٹ پر فائرنگ سے ايک ملازم زخمي ہوگيا، ملزمان جاتے جاتے بھتے کي پرچي پھينک گئے۔

ملزمان نےدکان کےملازم کوپرچي دے کر کاؤنٹرپر دينے کا کہا،ملازم پرچي لےکرپلٹاتوملزمان نےفائرنگ کردي جس سے اسرار زخمی ہو گیا۔ ملزمان نے ہيلمٹ اورماسک پہن رکھاتھا۔ فائرنگ کے فرار ہونے والے ملزمان 10 لاکھ روہے بھتے کی پرچی پھینک کرگئے۔

ريسٹورنٹ مالک کی درخواست پر واقعے کا مقدمہ کھارادرتھانےميں درج کرلياگيا۔ ایف آئی آرميں انسداددہشت گردي، بھتہ خوري،اقدام قتل کي دفعات شامل کي گئي ہيں۔

پوليس کاکہنا ہے کہ پرچی پربيرون ملک کا نمبر درج ہے، یہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ ملزمان واقعی بھتہ خور تھے يا ڈکيت۔

آئي جي سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈي آئي جي سي آئي اے اور ايس ايس پي سٹي کو تحقيقات مکمل کرکے جلد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div