یاسر شاہ کے پاس ٹیسٹ کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کرنے کا سنہری موقع

 

       پاکستانی ٹیم کے مایہ ناز اسپنر یاسر شاہ کے پاس ٹیسٹ کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کرنے کا سنہری موقع ہے۔ انہیں تیز ترین 200 وکٹوں کا سنگ میل عبور کرنے کیلئے مزید 5 وکٹیں درکار ہیں۔

ابوظبی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ پیر سے شروع ہورہا ہے۔ یاسر شاہ کی حالیہ فارم اور کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ وہ نیوزی لینڈ کے خلاف شروع ہونے والے آخری اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ میں 200 وکٹوں کے ہندسے کو عبور کر لیں گے۔

یاسر شاہ کیخلاف پلان بنانے کا اعلان

اگر یاسر شاہ یہ ریکارڈ بنانے میں کامیاب ہوئے تو وہ تیز ترین 200 وکٹوں کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر لیں گے۔ یاسر شاہ نے اب تک 32 میچز میں 195 وکٹیں لے رکھی ہیں۔ اس وقت اس ریکارڈ پر سابق آسٹریلوی بالر گریمٹ کا قبضہ ہے جنہوں نے 36 میچز میں سنگ عبور کیا تھا۔

 

ٹیسٹ رینکنگ، یاسر شاہ کو کیرئیر بیسٹ کارکردگی کا صلہ مل گیا

اس کے علاوہ یاسر شاہ 200 وکٹیں لینے والے ساتویں پاکستانی بالر کا اعزاز بھی حاصل کریں گے۔ پاکستان کی جانب سے وسیم اکرم 414 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست ہیں، وقار یونس 373 وکٹوں کے ساتھ دوسرے، عمران خان 362 وکٹوں کے ساتھ تیسرے، دانش کنیریا 261 وکٹوں کے ساتھ چوتھے، عبدالقادر 236 وکٹوں کے ساتھ پانچویں اور ثقلین مشتاق 208 وکٹوں کے ساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔

 

sports news

200 test wickets

Tabool ads will show in this div