روکھے، بےجان اورگرتے بالوں سے چھٹکارا پانا نہایت آسان

Variety of 10 different edible oils
Variety of 10 different edible oils

 

بالوں کا گرنا ایک عام مسئلہ ہے جس سے تقریبا ہردوسرا بندہ دوچارہوتا ہے، تھوڑے بہت بال گرنا تو پریشانی کی بات نہیں لیکن اگر روزانہ کی بنیاد پر 100 سے زائد بال گریں تو پھرمعاملہ تشویشناک ہے۔ موسم سرما میں بالوں کے جھڑنے کی رفتاردگنی ہو جاتی ہے اس لیے چند گھریلو ٹوٹکے استعمال کر کے ان کی حفاظت یقینی بنائی جا سکتی ہے۔

ذیل میں دیے جانے والے چند نسخے آپ کو کمزور اور بے جان بالوں سے نجات دلانے کے علاوہ انہیں بڑھانے میں بھی مدد دیں گے۔

گرتے بالوں کی مضبوطی کیلئے ناریل، زیتون اوربادام کا تیل ایک جتنی مقدارمیں لیکرملا لیں اوراسے شیشے کی بوتل میں ڈال کرتقریبا دو ہفتوں تک دھوپ میں رکھیں پھراستعمال کریں۔ یہ تیل رات کو لگائیں اور صبح شیمپو کرلیں۔ بالوں کو مضبوط بنانے کے ساتھ نہایت چمکدار بھی بناتا ہے۔

کمزور ہوکرٹوٹتے بالوں سے پریشان ہیں اور افزائش میں اضافہ کرنا ہے تو سیکا کائی اورآملہ برابر مقداد میں لے کر دونوں کو موٹا موٹا کوٹ لیں۔ پھراسے پانی میں تقریبا پوری رات یا 12 گھنٹوں کیلئے بھگو دیں۔ بال دھونے سے پہلے یہ آمیزہ ابالیں اور ٹھنڈا کرنے کے بعد بطور شیمپو استعمال کریں۔

بہت جلد بال سیاہ ، گھنے اور نرم وملائم ہونا شروع ہو جائیںگے کہ آپکو خود واضح فرق محسوس ہوگا۔

شہد میں چند قطرے لیموں کا رس ملائیں اور اس مکسچرکو بالوں کی جڑوں میں لگا کرآہستگی سے اچھی طرح مساج کریں پھرآدھے گھنٹے بعد سرٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔ یہ ٹوٹکا ہفتے میں دوبار استعمال کیا جا سکتا ہے۔

آملہ کو بالوں کی حفاظت کیلئے بہترین مانا جاتا ہے کیونکہ مضبوطی کے ساتھ ساتھ سفید بالوں کو سیاہ بھی کرتا ہے۔سوکھے آملوں پانی میں ابال کر اس کا گاڑھا پیسٹ بالوں کی جڑوں میں لگائیں اور ایک گھنٹے بعد شیمپو کرلیں۔

ٹوٹکوں کی افادیت سے انکارممکن نہیں لیکن صحت مند بالوں کے لیے متوازن غذا بے حد ضروری ہے۔ گھنے چکمدار بالوں کے لیے پروٹین سے بھرپور غذا کا استعمال کریں۔

hair fall

Protein

healthy and shiny hair

home remedies for strong hair

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div