انور مجید کی اسلام آباد منتقلی میں نئی رکاوٹ آگئی

Dec 01, 2018

اومنی گروپ کے سربراہ انور مجيد کی اسلام آباد منتقلی ميں سندھ حکومت آڑے آگئی۔ قومی ادارہ برائے امراض قلب نے کراچی میں ہی علاج ممکن قرار دے دیا۔

قومی ادارہ برائے امراض قلب نے ملير جيل حکام کو خط لکھتے ہوئے کہا ہے کہ انور مجيد کی صحت نازک ہے، ان کا علاج صرف کراچی ميں ہی ممکن ہے، انہيں بستر سے ہٹايا جا سکتا ہے، نہ ہی اسلام آباد منتقل کيا جاسکتا ہے۔

خط موصول ہونے کے بعد ملير جيل حکام نے بتا ديا کہ انور مجيد کو اسلام آباد منتقل نہيں کيا جائے گا، عدالت کو بھی اس حوالے سے آگاہ کرديا گيا ہے۔

واضح رہے کہ سندھ میگا منی لانڈرنگ کیس اور جعلی اکاؤنٹس سمیت اومنی گروپ کے سربراہان کو کئی مقدمات کا سامنا ہے، انور مجید، ان کے بیٹے عبدالغنی مجید سمیت کئی افراد زیر حراست ہیں۔

 

ANWAR MAJEED

Omini

Sindh Mega Corruption

Tabool ads will show in this div